• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر سلامتی کونسل کو گہری تشویش ہے،چینی مندوب

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی حیثیت متنازع ہے، جس کی حالیہ صورتحال پر سلامتی کونسل نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔


اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں چینی مندوب نے کہا کہ سیکیورٹی کونسل اجلاس میں کشمیر کےمعاملے پر تفصیلی بات ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ  مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر سلامتی کونسل کے ارکان نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

چینی مندوب نے یہ بھی کہا کہ بھارتی اقدام سے چین کی سلامتی کو بھی چیلنج درپیش ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے بھی کچھ دن پہلے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بیان دیا تھا۔

تازہ ترین