• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

آر ایس ایس والے جو مسولینی اور ہٹلر کے فلسفے کو اپنا ایمان سمجھتے ہیں ان سے رابطہ قطعی طور پر بے سود ہے،شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی کی اسلام آباد میں پریس کانفرنس



اسلام آباد (فاروق اقدس/نامہ نگار خصوصی) وزیر خارجہ اپنی پریس کانفرنس کے دوران اس وقت خاصے جذباتی ہوگئے جب ایک خاتون رپورٹر نے ان سے یہ سوال کیا کہ موجودہ صورتحال میں کیا آپ اپنے بھارتی ہم منصب سے کوئی رابطہ کریں گے تو وزیر خارجہ نے کہا کہ میں ایک ایسے شخص سے جو اس حکومت کی نمائندگی کر رہا ہے جس نے کشمیر میں انسانیت کو قتل کیا معصوم کشمیریوں کا خون بہایا ان کے سینے میں خنجر مارا۔ انسانی حقوق کی پائمالی کی آپ یہ کہتی ہیں کہ اس سے رابطہ کروں گا ہرگز ہرگز نہیں ۔ انہوں نے قدرے غصے کے عالم میں کہا کہ ہم جتنے صبروتحمل کا مظاہرہ کر سکتے تھے کر چکے آر ایس ایس والوں جو مسولینی اور ہٹلر کے فلسفے کو اپنا ایمان سمجھتے ہیں ان سے رابطہ قطعی طور پر بے سود ہے۔ ایک موقعہ پر وزیر خارجہ نے بتایا کہ ہم سب صبح سے خدشات کے ساتھ اس انتظار میں تھے کہ کہیں بھارت کوئی چال چل کر سلامتی کونسل کا اجلاس رکوانے میں کامیاب نہ ہوجائے کیونکہ ہمارے پاس ایسی اطلاعات موجود تھیں کہ وہ ایسی مذموم کوششوں میں مصروف ہیں اور سچ پوچھیں تو ہمیں جان کے لالے پڑے تھے کہ وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہ ہوجائیں لیکن اللہ کا شکر ہے ان کی کوئی چال کامیاب نہ ہوسکی۔

تازہ ترین