• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

بلوچستان، نماز جمعہ کے دوران کچلاک کی مسجد میں دھماکا، 4 شہید

کوئٹہ کی مسجد میں دھماکا 


کوئٹہ(نمائندہ جنگ) کچلاک کلی قاسم کے مدرسہ الحاج محمد عالم محمد حسنی خیر المدارس میں جمعہ کے خطبے کے دوران بم دھماکہ میں خطیب سمیت چار نمازی شہید جبکہ 23زخمی ہو گئے، 2سے 3 کلو گرام دھماکہ خیز مواد محراب سے ملحقہ کمرے میں رکھا گیا تھا، جسے خطبے کے دوران ٹائم ڈیوائس کے ذریعے اڑایا گیا، دھماکے سے مدرسے کی کھڑکیاں ، دروازے اور قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، 2 سے 3 کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا جو ٹائم ڈیوائس تھا دھماکے کے بعد صوبائی وزیر صحت نےہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کرکے ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف اور نرسز سمیت دیگر عملے کو فوری طور پر طلب کرلیا پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقےعلاقے کچلاک کی کلی قاسم میں واقع مدرسہ الحاج محمد عالم محمد حسنی خیر المدارس میں نامعلوم افراد نے مسجد کے محراب سے ملحقہ چھوٹے کمرے میں دھماکہ خیز مواد نصب کر رکھا تھا گزشتہ روز خطیب حافظ احمد اللہ جمعہ کا خطبہ دے رہے تھے ۔

تازہ ترین