پیٹ کی ضدی چربی ختم کرنے کے لیے کڑی محنت یا کھانا پینا چھوڑنے کی ضرورت نہیں ، بس اتنا کھائیں جتنی انسانی جسم کو ضرورت ہوتی ہے، بسیار خوری سے کئی بیماریاں جنم لیتی ہیں جن میں موٹاپا سرِ فہر ست ہے۔
دن میں 10 سے 30 منٹ کاوقت نکال کر مندرجہ ذیل ورزشوں سے اپنی توند دنوں میں کم کر یں۔
اسکواٹس:
اسکواٹس ایک ایسی ورزش ہے جس سے پورا جسم بیک وقت متحرک ہو تا ہے اور آپ کے پیٹ کے ساتھ ساتھ آپ کے بازو، ٹانگوں ، کولہوں سمیت آپ کی ریڑھ کی ہڈی کو بھی سکون اور مضبوطی ملتی ہے۔
اس ورزش میں اپنی ٹانگوں میں فاصلہ دے کر کھڑے ہوجائیں اور گھُٹنوں پر زور دیتے ہوئے نیچے کی طرف جائیں اور پھر سیدھا کھڑے ہو جائیں، اِسے اُٹھک بیٹھک کی طرح بھی سمجھ سکتے ہیں۔
شپ پوز یوگا:
شپ پوز یوگا خالصتاً پیٹ کے پٹھو ں میں کھچاؤ پیدا کرتا ہے، پیٹ کی چربی کو گھلنے میں مدد دیتا ہےاور پیٹ کے پٹھوں مظبوط بناتا ہے، اس یوگا سے پیٹ کے چربی میں چند دنوں میں ہیہ واضح کمی آتی ۔
کرنچز:
کرنجز کی کئی اقسام ہیں اور پیٹ کےپٹھوں کو سیڈول شکل دینے کے لیے یہ ایک آزمودہ اور بہترین ورزش ہے، یہ ورزش عمل میں تھوڑی تکلیف دہ ضرور ہے مگر اس کے نتائج موٹی کمر والے لوگوں کو حیران کر سکتے ہیں۔
بہترین نتائج کے لیے کمر کے بل لیٹ جائیں اور اپنی ٹانگوں کو موڑ لیں ، دونوں ہاتھ سر کے نیچے رکھیں اور ہاتھوں کے مدد سے سر کو پیٹ کی جانب آہستہ آہستہ اُٹھائیں اور پھر آہستہ سے پیچھے لے جائیں، اس ورزش کو سیٹ کی ترتیب سے کیا جا سکتا ہے ۔
پلانکس:
پلانک ایک ایسی ورزش کا نام ہے جس کو اپنی روٹین میں شامل کر لیں تو آپ پر اس کا بہت جلدی اور مثبت اثر پائیں گے، دفاتر میں 8 سے 10 گھنٹے بیٹھنے والوں کے لیے یہ ایک جادوئی ورزش ہے، پلانک کے بے حد فوائد ہیں جن میں کمر کے درد کا ختم ہو جانا، کمر کے پٹھوں کا مضبوط ہونا، پیٹ سمیت اضافی وزن کے کم ہونے کے ساتھ ساتھ برداشت بھی پیدا ہوتی ہے۔
پلانک کے کئی طریقوں میں سے چند زیادہ سود مند ہیں جن میں سے ایک میں اپنے ہاتھ اور پاؤں کے پنجوں کے سہارے خود کو زمین سے اوپر پُش اپس کے انداز میں اُٹھایا جاتا ہے، ا س طرح سارا وزن ہاتھوں اور پاؤں کے پنجوں بالخصوص انگلیوں پر ہوتا ہے، اس حالت میں پیٹ، کمر، ٹانگوں اور بازؤں کے پٹھے سارا وزن برداشت کرتے ہیں۔
دوسرے طریقے میں ہاتھ کے پنجوں سمیت کلائی اور کہنیاں بھی زمین کے ساتھ نیچے زمین پر ہوتی ہیں اور پاؤں کے صرف پنجے زمین کے ساتھ جڑے ہوتے ہیں۔
وی سِٹ اپس:
و ی سِٹ اپس بھی مکمل پیٹ کی اضافی چربی دور کرنے کے لیے بہترین ورزش ہے، اس سے پیٹ اور کمر کی اضافی چربی گھُلنے کے ساتھ ساتھ کمر کے درد میں بھی آرام آتا ہے جس سے انسان تازہ دم محسوس کرتا ہے۔
اس ورزش کو کرنے کے لیے ذمین پر لیٹ جائیں، ٹانگیں سیدھی اوپر اُٹھا لیں، اپنے ہاتھوں کی مدد سے اپنے اپنے پاؤں کو چھوئیں اور پھر سیدھا لیٹ جائیں، اس سے پیٹ کے پٹھے متحرک ہوں ے جس سے بہرین تن سازی کے نتائج حاصل ہو سکتے ہیں، وی سِٹ اپس سہولت کے مطابق کیے جا سکتے ہیں۔
تیز ی سے چلنا:
ماہرین طب کے مطابق چہل قدمی انسانی جسم کے لیے بے حد لازمی ہےاور اگر اچھی صحت کے ساتھ ساتھ اضافی چربی گھُلانا مطلوب ہو تو چہل قدمی کی رفتار بڑھا دیں.
پیٹ کی چربی ختم کرنے کے لیے سانس کو کھینچتے ہوئے پیٹ پیچھے لے جائیں اور تیز قدموں سے چلیں،روزانہ 30 منٹ تک تیز رفتاری سے چہل قدمی کریں ، چند ہی دنوں میں نتائج حیران کُن ہوں گے۔