خضدار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما میر نواب امان اللّٰہ خان زرکزئی اور اُن کے پوتے سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔
لیویز ذرائع کے مطابق خضدار کے علاقے زہری میں نامعلوم افراد نے بی این پی کے مرکزی رہنما نواب امان اللّٰہ زرکزئی کے قافلے پر قاتلانہ حملہ کیا جس میں نواب امان اللّٰہ زرکزئی سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے، واقعے کے بعد ملزمان با آسانی فرار ہو گئے۔
لیویز ذرائع کے مطابق مسلح افراد نواب امان اللّٰہ زرک زئی کو نشانہ بنانے کے لیے پہلے ہی گھات لگائے ہوئے وہاں موجود تھے۔
واقعے کے بعد سیکیورٹی اہلکار وں نے جائے وقوع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کر دیا، جبکہ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔