• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی وزیر کا بیان پوری دنیا کے لیے دھمکی ہے،فردوس عاشق اعوان


وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع کا بیان پوری دنیا کے لیے دھمکی ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہاکہ یہ اپنے مذموم عزائم کے حصول کے لیے دنیا کے امن کو بھی خطرے میں ڈال سکتے ہیں، راج ناتھ سنگھ کا بیان آرایس ایس کی اس انتہا پسندانہ سوچ کا عکاس ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری بھارتی وزیر راج ناتھ سنگھ کے غیر ذمہ درانہ بیان کا سنجیدگی سے نوٹس لے، عالمی برادری کو ایسے غیر ذمہ دارانہ بیانات کا سنجیدگی سے نوٹس لینا ہوگا جو عالمی قوانین اور اس کے امن کے لیے کھلا چیلنج ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل اجلاس نے بھارت کے دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے کہ کشمیر ان کا اندرونی معاملہ ہے،اجلاس نے ثابت کیا کہ کشمیر عالمی سطح پر ایک متنازع علاقہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مظلوم کشمیریوں کی وہ آواز جو بھارتی جبر نے محصور اور خاموش کی ہوئی تھی، کل اس کی گونج دنیا کے سب سے بڑے سفارتی فورم پر سنائی دی۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کشمیریوں کے حقیقی ترجمان بن کر ابھرے ہیں۔

تازہ ترین