آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار15؍محرم الحرام 1441ھ 15؍ستمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی وزیر اطلاعات و نشریات ترکی الشبانہ نے جدہ کے عرب مال میں پہلے سعودی سینما برانڈ کا افتتاح کر دیا،جو 15سینماہالوں پر مشتمل ہے ۔ اس سے قبل جدہ میں ایک اور سینما گھر کھل چکا ہے ۔یہ مملکت بھر میں ساتوں ہے ۔سعودی میڈیا کے مطابق وزیر اطلاعات نے صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خوشی کی بات یہ ہے کہ سینما گھر کی انتظامیہ 100فیصد سعودی ہے۔آئندہ 2سے 3ہفتوں کے دوران اس جیسے مزید سینما گھروں کا افتتاح ہو گا۔یہاں 157سعودی کام کر رہے ہیں۔دمام کے النخیل مال ، ظہران مال اور ریاض کے الحمراءمال میں بھی اسی طرز کے سینما گھر کھولے جائیں گے ۔”المراکز العربیہ“اور مووی سینما کے درمیان ایک معاہدہ ہوا ہے جس کے تحت سعودی عرب کے متعدد شہروں میں سعودی سینما گھرکھولے جائیں گے ۔پہلے مرحلے میں2019ءکے دوران جدہ ، ریاض ، دمام اور ظہران میں 5سینما کمپلیکس اور 2020ءکے دوران 8شہروں میں 10سینما کمپلیکس کھولنے کا پلان ہے ۔

العربیہ مال میں سینما گھر کے افتتاح کے موقع پر سعودی سرمایہ کار سلطان فواز الحکیرنے بتایا کہ یہ جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ہیں ۔سینما کمپلیکس کے15ہالوں میں 1900نشستیں ہیں ۔ یہاں ریستوران بھی کھولے گئے ہیں ۔سپر مارکیٹیں بھی ہیں ۔ان سب کا انتظام سعودی ورکرزکر رہے ہیں۔یہاں کئی دن تک تجرباتی شو پیش کئے گے جبکہ باقاعدہ شو عید کے پہلے دن سے شروع ہوا ۔ یہاںعربی اور غیر ملکی فلمیں بھی دکھائی جائیں گی۔

بلادی سے مزید