• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ ایک تکون کے اندر کتنے تکون چھپے ہوئے ہیں؟

—تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا
—تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی پہیلیاں اکثر اچھے خاصے ذہین افراد کا دماغ بھی چکرا دیتی ہیں۔

پہیلیوں کو حل کرنے سے صرف انسان کی ذہانت کا ہی نہیں بلکہ اس کی تنقیدی سوچ اور دباؤ میں بر وقت اور درست فیصلے کرنے کی صلاحیت کا بھی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

بہت سے لوگ ایسے بھی ہیں جنہیں مشکل پہیلیاں حل کرنا بہت پسند بھی ہوتا ہے اور اگر آپ بھی ایسے ہی لوگوں میں شامل ہیں تو پھر اوپر دی گئی تصویر کو غور سے دیکھیں اور یہ بتائیں کہ ایک تکون کے اندر کتنے تکون چھپے ہوئے ہیں؟

مذکورہ تصویر میں دو تکون نظر آ رہے ہیں، اوپر ایک سیدھا تکون بنا نظر آ رہا ہے، اس کے اندر 4 چھوٹے تکون بنے ہوئے ہیں یعنی اوپر کل 5 تکون ہیں جب کہ نیچے جو الٹا تکون بنا ہوا ہے اس کے برابر میں سوالیہ نشان لگا ہوا ہے تو اب آپ کو گتنی کر کے یہ بتانا ہے کہ نیچے کل کتنے تکون ہیں؟

یہ پہیلی اتنی مشکل بھی نہیں ہے بس آپ کو تصویر کو غور سے دیکھنا ہے چھوٹے بڑے جتنے بھی تکون نظر آ رہے ہیں سب کو گننا ہے۔

کیا آپ کو پہیلی کا جواب مل گیا؟ اگر جواب دینا مشکل ہو رہا ہے تو پریشان مت ہوں کیونکہ صحیح جواب نیچے دی گئی تصویر میں موجود ہے۔

صحیح جواب

اس تصویر میں نیچے بنے ہوئے الٹے تکون کے اندر 4 بڑے اور 4 ہی چھوٹے چھوٹے تکون بنے ہوئے ہیں یعنی یہ کل 9 تکون ہیں۔


دلچسپ و عجیب سے مزید