• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: پیپلز پارٹی کی وفاقی حکومت کے خلاف ریلی

پاکستان پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت کے پر تشدد و غیر جمہوری اقدامات، فریال تالپور کی گرفتاری اور اسپتال سے اڈیالہ جیل منتقلی کے خلاف سندھ اسمبلی سے کراچی پریس کلب تک ریلی نکالی اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔


پاکستان پیپلز پارٹی وومن ونگ سندھ کی جانب نکالی گئی ریلی اور احتجاجی مظاہرے میں پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو، صدر پی پی کراچی وزیر اطلاعات و محنت سعید غنی سمیت خواتین ایم این ایز اور ایم پی ایز سمیت سیکڑوں خواتین کارکنوں نے شرکت کی۔

احتجاجی مظاہرے میں صوبائی وزیر ہیومن سیٹلمنٹ سندھ صدر پی پی ضلع ملیر غلام مرتضیٰ بلوچ بھی شریک تھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نثار کھوڑو نے کہا کہ ملک میں سویلین ڈکٹیٹر شپ اور فرعونیت کی حکمرانی قائم کر دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں اپوزیشن رہنماؤں اور حکومتی شخصیات کے لیے الگ الگ احتساب ہے۔

صوبائی وزیر غلام مرتضیٰ بلوچ نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیازی حکومت نیب گردی سے ڈرا نہیں سکتی، پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنان نے ہمیشہ آمرانہ اقدام کا دلیری سے مقابلہ کیا ہے۔

تازہ ترین