• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج موجودہ حکومت کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ قوم کے سامنے پیش ہوگی

اسلام آباد (حنیف خالد) پی ٹی آئی حکومت کو اقتدار سنبھالے پورا ایک سال ہوگیا ہے 18اگست 2018 کو پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا اور اس وقت کے صدر ممنون حسین نے ان سے حلف لیا تھا۔ پی ٹی آئی حکومت کی ایک سال کی کارکردگی کی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے جس میں تمام وفاقی وزارتوں ڈویژنوں ان کے ماتحت محکموں کی سال بھر کی کارگزاری شامل ہے۔ وزیراعظم کی خصوصی معاون برائے اطلاعات ونشریات اور عمران حکومت کی ترجمان ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان عمران خان حکومت کی 18 اگست 2018 سے 17 اگست 2019 تک کی سالانہ پرفارمنس رپورٹ آج 18 اگست 2019 کو وزیراعظم آفس اسلام آباد میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے قوم کے سامنے رکھیں گی اور اس سالانہ پرفارمنس رپورٹ کی ایک کاپی وزیراعظم عمران خان کو پیش کریں گی اس موقعہ پر وہ قومی پرنٹ اینڈ الیکٹرانک میڈیا کے ایڈیٹروں سینئر صحافیوں سے خطاب کریں گی اور ان کے سوالوں کے جواب بھی دیں گی۔ وزیراعظم عمران خان کی بھی اس اہم تقریب میں شرکت خارج ازامکان نہیں ہے۔
تازہ ترین