• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کی تقسیم اورکشمیر کی جلد آزادی نظرآرہی ہے، یاور عباس،عبدالمجید ترمبو

ایتھنز ( مرزا رفاقت حسین )ایتھنز کے مقامی ہوٹل میں یوم آزادی پاکستان کی تقریب چوہدری مہدی خان باسریاں کی صدارت میں ہوئی، پاکستانی کیمونٹی کے زیر اہتمام اس تقریب کو یومِ یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا گیا فقید المثال تقریب کے مہمان خصوصی قائم مقام سفیر پاکستان یاور عباس اور لندن سے تشریف لائے کشمیری رہنما بیرسٹر عبدالمجید ترمبو تھے تلاوت قرآن پاک کی سعادت عاقب جاوید نے حاصل کی بارگاہِ رسالت میں قاری محمد الیاس گولڑوی نے نذرانہ عقیدت پیش کیا، میزبانی کے فرائض جنرل سیکرٹری اوورسیز الائنس فورم چوہدری مدثر خادم سوہل نے ادا کئے، تقریب میں پاکستانی برادری کی سیاسی سماجی کاروباری دینی جماعتوں میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد نوجوانوں یونانی ممبر اسمبلی عرب کیمونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد ،پاکستانی فیملیزکی شرکت نے تقریب کو چار چاند لگا دئیے، بیرسٹر عبدالمجید ترمبو نے کشمیر کا تاریخی پس منظر بیان کرتے ہوئے کہا کہ بھارت غیر آئینی اقدامات کے تحت کشمیر پر قابض ہونا چاہتا ہے اب وہ وقت دور نہیں جب بھارت ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے گا، بھارتی حکومت مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کا خواب دیکھ رہی ہے کشمیر کے لئے عالم اسلام میں جو کردار پاکستان نے ادا کیا ہے اس کی نظیر نہیں ملتی۔ہمیں انٹرنیشنل سطح پر اس مسئلہ کو اجاگر کرنا ہے، قائم مقام سفیر پاکستان یاور عباس نے اپنے خطاب میں تقریب کے منتظمین کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ وقت دور نہیں بہت جلد کشمیر آزاد ہوگا یونان سمیت پوری دنیا میں مقیم پاکستانیوں نے یوم پاکستان کو یومِ یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ہم کشمیر کی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے کشمیر میں جاری ظلم وجبر پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی سفیر پاکستان کے خطاب سے پہلے بچوں نے دھن پر قومی ترانہ پیش کیا، معراج نصیر،عقیل احمد،شیس اکرم،ایان ذوالفقار،ادریس علی،نعمان نصیر،فیضان علی نے تقریری مقابلہ میں حصہ لیا قائم مقام سفیر پاکستان نے بچوں کی حوصلہ افزائی کی چوہدری مہدی خاں باسریاں نےپاکستانی برادری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا مجھے بچوں کا جذبہ حُب الوطنی دیکھ خوشی ہوئی ہے میں یونانی ممبر اسمبلی، عرب کیمونٹیز،پاکستانی برادری کی سیاسی سماجی کاروباری دینی جماعتوں صحافی برادری یوتھ فورم ،انتظامیہ،تعاون کرنے والے احباب،پاکستانی فیملیز کا تہہ دل سے مشکور ہوں جنہوں نے تقریب میں شرکت کر کے اسے لازوال بنا دیا مہمانوں کے لئے کھانے کا اہتمام کیا گیا تھا۔

تازہ ترین