• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پلاسٹک بیگز پر پابندی کے ضوابط بنائے جا رہے ہیں، جرمنی

برلن (اے پی پی) جرمنی کی وزیر ماحولیات سوینیا شلز کا کہنا ہے کہ اْن کی وزارت ملک میں پلاسٹک بیگز پر مکمل پابندی کے قواعد کو مرتب کرنے میں مصروف ہے۔ وزیر ماحولیات کا بیان ایک جرمن اخبار میں شائع ہوا ہے۔ خاتون وزیر کے مطابق جرمن کاروباری حلقوں کے ساتھ 2016 میں طے پانے والے معاہدے کے تحت پلاسٹک بیگز کے استعمال میں کامیابی سے کمی لائی جا چکی ہے۔ سوینیا شلز کے مطابق اب اگلے مرحلے میں پلاسٹک بیگز پر پابندی کے لیے قانون کو تیار کیا جا رہا ہے۔ جرمن وزیر نے یہ نہیں بتایا کہ پابندی کا قانون اور ضابطے کب تک حتمی منظوری کے لیے پارلیمنٹ میں پیش کیے جائیں گے۔
تازہ ترین