• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حراست میں شہری کی ہلاکت ،ایس ڈی پی او گوجر خان بھی معطل

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پولیس کی مبینہ غیر قانونی حراست میں شہری کی ہلاکت کے معاملہ پرآئی جی پولیس پنجاب نے ایس ڈی پی او گوجر خان سرکل کو بھی معطل کر دیا۔ ہفتہ کوانسپکٹر جنرل پنجاب پولیس عارف نواز خان کی جانب سے ڈی ایس پی چودھری اثر علی کی معطلی کانوٹیفیکیشن جاری کیاگیا۔ اس سے قبل سی پی او راولپنڈی نے مقدمہ قتل میں نامزد مرکزی ملزم سب انسپکٹر حسنین شاہ کے علاوہ سابق ایس ایچ او گوجر خان سب انسپکٹر الیاس گجر سمیت گیارہ اہلکاروں کو معطل کردیاتھا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابقڈی ایس پی گوجر خان کو فرائض سے کوتاہی اور مس کنڈیکٹ کے تحت فوری طور پر معطل کرتے ہوئے سنٹرل پولیس آفس لاہور رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
تازہ ترین