• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری پرندے مردوں سے زیادہ عورتوں سے ڈرتے ہیں؟ تحقیق میں دلچسپ انکشاف

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

ایک نئی تحقیق میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ شہروں میں رہنے والے پرندے مردوں کے مقابلے میں خواتین کی موجودگی میں زیادہ خوفزدہ ہوتے ہیں۔

دسمبر 2025ء میں ’پیپل اینڈ نیچر‘ نامی جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق کے دوران محققین نے 5 یورپی ممالک کے شہروں میں پائے جانے والے پرندوں کی 37 مختلف اقسام کا مشاہدہ کیا اور نتائج میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ پرندے مردوں کے مقابلے میں خواتین کے قریب آنے پر جلدی اُڑ جاتے ہیں۔

 تحقیق کے نتائج کے مطابق  پرندے اپنے قریب آنے والے انسانوں کی جنس میں فرق کر سکتے ہیں۔

محققین نے اس تحقیق کے دوران اس بات کا باغور جائزہ لیا کہ کوئی بھی پرندہ کسی انسان کے قریب آنے پر کتنے فاصلے سے اپنی جگہ چھوڑ کر اُڑنے کا فیصلہ کرتا ہے۔

اس تحقیق کے دوران یہ نتیجہ سامنے آیا کہ خواتین کے مقابلے میں مرد حضرات اوسطاً ایک میٹر زیادہ قریب پہنچنے تک پرندوں کو پُر سکون رکھنے میں کامیاب رہے۔

اس حوالے سے یونیورسٹی آف واشنگٹن کے پروفیسر جان مارزلوف کا کہنا ہے کہ تحقیق کے یہ نتائج ابتدائی ہیں، اگرچہ پرندے انسانوں کو پہچاننے کی صلاحیت رکھتے ہیں، لیکن جنس کی بنیاد پر ان کے مختلف ردِعمل کی سائنسی وجوہات تاحال مکمل طور پر واضح نہیں ہو سکی ہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید