• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھیلیسیمیا آگاہی مہم،فرنٹیئرفاؤنڈیشن کے زیراہتمام تقریب

پشاور(نیوزڈیسک)عوام میں جب تک شعور اجاگر نہیں ہوتا تھیلی سیمیا جیسے خون کے موروثی مرض پر قابوپانا ناممکن ہے،شادی سے قبل تھیلی سیمیاکاٹیسٹ کرانے سے ہم آئندہ نسلوں کو محفوظ بناسکتے ہیں، ان خیالات کا اظہار فرنٹیئرفاؤنڈیشن کے ایڈمنسٹریٹرڈاکٹرفخرزمان نے شبقدرضلع چارسدہ میں تھیلی سیمیا سے آگاہی مہم کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،تقریب کا انعقاد سماجی کارکن محمدایوب کے تعاون سے حاجی دلاور خان کے حجرہ میںکیا گیا جس میں حکومتی اہلکاروں، مریضوں اور ان کے والدین کے علاوہ عمائدین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی، تقریب میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریاض خان نے خصوصی طور پر شرکت کی،ڈاکٹرفخرزمان نے کہا کہ تھیلی سیمیا کے پھیلاؤ کی بڑی وجہ کزن میرجز ہیں،اگر احتیاط سے کام لیا جائے تو تھیلی سیمیا پر قابو پانے میں مدد ملے گی، انہوں نے شرکاء تقریب کو تھیلی سیمیا، اس کے پھیلاؤ کی وجوہات، علاج اور اس کی روک تھام کے حوالے سے آگاہ کیا، اس موقع پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریاض خان نے تھیلی سیمیا کیخلاف جدوجہد پر فرنٹیئرفاؤنڈیشن کے کردار کو سراہا اور تھیلی سیمیا آگاہی مہم اور اس پر قابو پانے کیلئے جاری کوششوں میں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔
تازہ ترین