• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈبل ڈیکر بس تاریخی مقامات سمیت مختلف روٹس پر چلائی جائے گی

ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن افتخار سہو نے سیاحت کے فروغ کیلئے ملتان کی صدیوں پرانی تہذیب اجاگر کرنے کی ہدایت جاری کر دیں۔انہوں نے گھنٹہ گھر،اندرون شہر سمیت تاریخی مقامات کی فوری بحالی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سیاحوں کی دلچسپی کیلئے ڈبل ڈیکر بس شہر کے تاریخی مقامات سمیت مختلف روٹس پر چلائی جائے گی۔ قلعہ کہنہ سٹیڈیم کی فوڈ سٹریٹ فعال کرکے ملتان کے پکوانوں کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جائے گا کیوں کہ تفریحی اور ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دیکر ہی امن کا پیغام عام کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایا ت جاری کیں کہ ڈبل ڈیکر بس اور فوڈ سٹریٹ کے حوالے سے فوری پلان تشکیل دیا جائے۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر عامر خٹک ،ایڈیشنل کمشنر سرفراز احمد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر شیرازی، ڈی جی پی ایچ اے زاہد اکرام، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وقاص خان خاکوانی، سیکرٹری آر ٹی اے کامران بخاری اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔
تازہ ترین