• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر میں منہ پر سیاہ پٹیاں باندھ کر خاموش احتجاج


مظفرآباد کے آزادی چوک میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی اور بھارتی مظالم کیخلاف شہریوں نے منہ پرسیاہ پٹیاں باندھ کر خاموش احتجاج کیا۔

آزادی چوک پرکشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لئے کئے گئےخاموش احتجاج میں مرد، خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد شریک ہوئی ۔

خاموش احتجاج کرنے والے مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلےکارڈز اٹھار کھے تھے جن پر بھارتی مظالم کےخلاف اورکشمیریوں کے حق میں نعرے درج تھے۔

دوسری جانب مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فوج کے کرفیو اور لاک ڈاون کو آج دو ہفتے ہوگئے ہیں، مودی سرکار کےجنون نے کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔

بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی اور مسلسل لاک ڈاؤن نے بچوں کو بھی خوفزدہ کر کے رکھا ہوا ہے۔

مقبوضہ وادی کےمظلوم عوام اشیائے خورونوش اوردواؤں کے لیے پریشان ہیں جبکہ ان سنگینیوں کے پہرے میں بیماروں کو اسپتال لے جانے کی آزادی بھی بھارتی مسلح افواج نے چھین لی ہے۔

بھارتی قابض انتظامیہ کی جانب سےجموں و کشمیر کے عوام پرجاری ظلم اپنی جگہ لیکن آزادی کےمتوالوں کا کہنا ہےکہ وہ جان دے دیں گے لیکن اپنا حق لے کر رہیں گے۔

تازہ ترین