• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کو ہر فورم پر ناکامی کا مزہ چکھنا پڑے گا، ثروت اعجاز قادری

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ سلامتی کونسل کے بعد اب بھارت کو ہر فورم پر ناکامی کا مزہ چکھنا پڑے گا،بھارت کی بربادی کی شروعات ہوچکی مذہبی جنونی ہندوؤں اور انسانیت کے دشمنوں کا انجام عبرتناک ہوگا،فرعون کے پیروکار مودی کی کشمیر میں ظلم وستم اور جبر کی اندھیری رات ختم ہونے والی ہے،کشمیری عوام کا ایک بار پھر کرفیو توڑ کر سڑکوں پر آکر ہم کیا چاہتے آزادی کے نعروں نے بھارت کے تسلط کی نفی کردی ہے،اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کردار ادا کرئے،بھارتی وزیر دفاع گیدڑ بھبکیوں کی بجائے مظلوم مسلمانوں کو آزادی دینے پر بات کریں،دھونس،دھمکیوں کا دور گذر گیا پاکستان ایٹمی قوت اور بھارت سے زیادہ طاقتور ملک ہے،مودی حکومت عالمی امن اور انسانیت کے لئے بہت بڑا خطرہ بن چکی ہے، پاکستان کی امن پسندی اور پر امن پالیسی کو کمزوری سے تعبیر نہ کیا جائے،اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کی پوری طاقت رکھتے ہیں۔
تازہ ترین