• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھکر،دریائے سندھ میں کٹاؤ،وسیع علاقہ متاثر

بھکر،شیخوپورہ(مانیٹرنگ ڈیسک،نمائندہ جنگ سے) بھکرکے موضع بیٹ بوگھامیں دریائے سندھ کے کٹاؤ سے وسیع علاقہ متاثر ہواہے۔ضلعی انتظامیہ نے متاثرہ خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم کردیاہے۔ ادھر شیخوپورہ میں دریائے راوی میں جسٹر کے مقام پر پانی کی سطح میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا ہے ۔شیخوپورہ میں سیلاب کی اطلاع دینے والے مرکز کے مطابق جسٹر کے مقام پر گزشتہ صبح 6 بجے پانی کا بہاؤ 51 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے جو 24 گھنٹے قبل 10,336 کیوسک تھا ۔اسی طرح راوی سائفن کے علاوہ شاہدرہ کے مقام پر بھی دریائے راوی میں پانی کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے۔
تازہ ترین