• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای لائبریری ملتان میں فری سپوکن انگلش کلاس کی افتتاحی تقریب

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان کریسنٹ لائنز کلب کے صدر ملک فیصل حسن نے کہا ہے کہ جدید علوم کے حصول کے لیے ہمیں انگلش زبان پر مکمل عبور حاصل کرنا چاہیے انگلش زبان کاحصول وقت کی اہم ضرورت ہے انگلش زبان پر عبور حاصل کیے بغیر ہم ترقی یافتہ قوموں کی صف میں کھڑے نہیں ہو سکتے ہم جذبہ خدمت کے ساتھ پروفیشنل کورسز بہتر فیکلٹی کے ساتھ طلباء کی بہتری کے لیے کوشاں ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان کریسنٹ لائنز کلب کے زیر اہتمام ای لائبریریملتان میں فری سپوکن انگلش کلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا تقریب سے کورآڈنیٹر پروفیسر اعظم نے کہاہم اگر بااعتماد ہو کر انگلش بو لیں تو ہم بہت جلداس زبان پر عبور حاصل کر لیں گے تقر یب سے محمد اعظم چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا نئی نسل پر پاکستان کی بہت سی زمہ داریاں ہیں ہمیں تعلیم کے میدان میں ترقی حاصل کرنا ہے تا کہ ہم ایک پڑی لکھی قوم پیدا کر سکیں جو ملک و قوم کی بہتر انداز میں خدمت کر پائیں کوالٹی انگلش کے زریعے طلباء کی ذہنی وفکری صلاحیتوں کو اجاگر کیا جاسکے اور ہمیں قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے افکار کی روشنی میں پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے محنت ، لگن اور ایمانداری کو اپنی زندگی کا شعار بنانا ہو گا تقریب سے محمد سلیم،ڈاکٹر عرفان احمد پراچہ ،مختیار حسین،اور طلباء وطالبات نے خطاب کیا۔
تازہ ترین