آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار 22؍محرم الحرام 1441ھ 22؍ستمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری محکموں کی کارکردگی کو بہتر بنایا جا رہا ہے‘ اکبر خان

پشاور (نمائندہ خصوصی) صوبائی معائنہ ٹیم خیبر پختونخوا کے چیئرمین اکبر خان نے کہا ہے کہ سرکاری محکموں کی کارکردگی کو بہتر بنایا جا رہا ہے‘ صوبے کے تمام سرکاری محکموں کو کرپشن و بدعنوانیوں سے پاک کرنے کے لئے صوبے بھر میں سرکاری محکموں کی کارکردگی کی مانیٹرنگ کا سلسلہ تیز کر دیا جائے۔ انہوں نے صوبائی معائنہ ٹیم کے افسروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انکوائری کمیٹی کے ارکان کسی بھی محکمہ میں بدعنوانیوں کے سلسلے میں انکوائری کو صاف شفاف طور پر مکمل کریں اور انکوائری میں انصاف کے تقاضوں کو یقینی بنایا جائے۔ صوبائی چیئرمین اکبر خان نے کہا کہ سرکاری محکموں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے سرکاری محکموں کی کارکردگی کی مانیٹرنگ کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے۔

پشاور سے مزید