• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا نے مودی کو نہ روکا تو جنگ چھڑ سکتی ہے: ‎وزیر اعظم آزاد کشمیر

آزاد کشمیر کے ‎وزیرِ اعظم راجہ فاروق حیدر کہتے ہیں کہ دنیا نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو غیر قانونی اقدامات سے نہ روکا تو جنگ چھڑ سکتی ہے۔

وزیرِ اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان دورے پر امریکا گئے ہوئے ہیں۔

دورۂ امریکا‎ کے دوران وزیرِ اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان ٹیکساس کے نائب گورنر اور اراکینِ کانگریس سے ملاقاتیں کریں گے۔

اس سے پہلے انہوں نے حکمران ری پبلکن پارٹی کے رکن، کانگریس میں امورِ خارجہ، تعلیم اور لیبر کمیٹی کے رکن رون رائٹ سے ملاقات کی۔

یہ ملاقات پاکستان سوسائٹی نارتھ ٹیکساس کے صدر عابد ملک کے گھر پر عشائیے کے دوران ہوئی۔

تازہ ترین