• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر: کرفیو کا 15واں دن، ’’گو انڈیا گو‘‘ کے نعرے

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی حکام کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، مسلسل 15 ویں روز بھی مقبوضہ وادی میں کرفیو اور دیگر پابندیاں برقرار ہیں، انٹرنیٹ سروس معطل ہے۔


کشمیر میڈیا سروسز کے مطابق سری نگر کا مصروف علاقہ لال چوک آج بھی ویران ہے جہاں سڑکوں سے ٹریفک غائب ہے، بھارت مخالف احتجاج روکنے کے لیے جگہ جگہ بھارتی فوج تعینات ہے۔

کے ایم ایس کا کہنا ہے کہ کرفیو کے باوجود کشمیریوں کے بھارت مخالف مظاہرے جاری ہیں، جو پاکستانی پرچم تھامے آزادی کے حق میں اور ’’گو انڈیا گو‘‘ کے نعرے لگا رہے ہیں۔

کشمیری شہریوں کے مطابق پورے دن میں کرفیو میں محض ایک گھنٹے کی نرمی سے شدید پریشانی کا سامنا ہے، وادی کی خراب صورتِ حال میں بچوں کو اسکول بھیجنا ناممکن ہو گیا ہے۔

ادھر سینئر حریت رہنماؤں سمیت مختلف سیاسی رہنما بھی بدستور نظر بند ہیں یا جیلوں میں قید ہیں۔

تازہ ترین