• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی آبی جارحیت پر پنجاب حکومت کا اہم اجلاس

وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں پانی چھوڑے جانے کے بعد کی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کو بریفنگ د ی گئی جس میں بتایا گیا کہ بھارت نے بغیر اطلاع کے دریائے ستلج میں پانی چھوڑا ہے اور گنڈا سنگھ والا پر کل ایک لاکھ کیوسک سے زائد پانی گزرنے کا امکان ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ قصور سمیت دیگر اضلاع میں 81 ریلیف کیمپس قائم کر دیئے گئے ہیں، اجلاس میں آبادی کے انخلاء کے لیے اقدامات اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ سیلابی ریلے سے قبل دریا کے قریب سے لوگوں کا انخلاء یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ امدادی کیمپس میں تمام ضروری اشیاء کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔

تازہ ترین