• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر نسل کشی کرنے جا رہا ہے، حریت رہنما

کل جماعتی حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر انسانی نسل کشی کرنے جا رہا ہے، گزشتہ15 روز کے دوران دس ہزار سے زائد کشمیری اغوا کرلیےگئے، اقوام عالم بھارتی مظالم روکنے کے لیے فی الفور کردار ادا کرے۔


کل جماعتی حریت کانفرس کے کنوینر فیض نقشبندی نے اسلام آباد میں حریت رہنماؤں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پندرہ روز سے مقبوضہ کشمیر مکمل لاک ڈاؤن ہے، دس لاکھ سے زائد بھارتی فوجی مقبوضہ علاقےمیں تعینات ہیں۔ سلامتی کونسل کے اجلاس نے ثابت کردیا کہ کشمیر متنازع علاقہ ہے۔

حریت کانفرنس خواتین ونگ کی رہنما شمیم شال نے کہا مقبوضہ کشمیر میں ادویات اور غذائی قلت پیدا ہو چکی ہے، بچوں کا دودھ نایاب ہے۔ کشمیر میں خاموشی تباہی کا باعث بن سکتی ہے۔

حریت رہنما الطاف وانی کا کہنا تھا کہ موجودہ بھارتی حکومت ’ہندوتوا‘ ایجنڈے کو آگے بڑھا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی آرمی کی وردی میں آر ایس ایس کے لوگوں کو کشمیر میں تعینات کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین