آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ20؍محرم الحرام 1441ھ 20؍ستمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا میں نئے پولیو کیسز، وزیراعظم نے ہنگامی اجلاس بلالیا

وزیراعظم عمران  خان نے خیبرپختونخوا میں پولیو کیسز سامنےآنے پر ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

عمران خان نے پولیو کیسز کا نوٹس لیتے ہوئے بدھ کو وزیراعظم سیکریٹریٹ میں ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔

جس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخو اور چیف سیکریٹری کو شرکت کی ہدایت کی ہے۔

اجلاس میں بین الاقوامی اداروں کے سربراہان بھی شرکت کریں گے۔

اجلاس میں وزیراعظم کے معاون برائے انسداد پولیو بابر بن عطا  بریفنگ دیں گے۔

میڈیا سے گفتگو میں بابر بن عطا نے کہاکہ ہم ایک نئی حکمت عملی کے ساتھ لوگوں کو دلیل سے قائل کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ جن ممالک نے پولیو کو شکست دی وہ سردیوں میں دی ہے۔

صحت سے مزید