• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور :پسند کی شادی کرنے والا جوڑا قتل


لاہور کے علاقے رسول پارک سمن آباد میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو لڑکی کے بھائی نے فائرنگ کر کے قتل کردیا، واردات کے بعد ملزم فرار ہو گیا۔

پولیس کے مطابق گوجرانوالہ کے رہائشی اسد نے 6ماہ قبل کائنات سے پسند کی شادی کی۔ جس کا لڑکی کے بھائیوں کو رنج تھا۔

مقتولہ کائنات کے ماموں نے انہیں اپنے گھر دعوت پر بلایا جہاں لڑکی کے بھائی گلو نے فائرنگ کر کے دونوں کو شدید زخمی کردیا۔

میاں بیوی کو تشویشناک حالت میں سروسز اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے۔

مقتول اسد کی والدہ روبینہ نے الزام لگایا ہے کہ اس کے بیٹے اور بہو کو دھوکے سے دعوت پر بلا کر قتل کیا گیا۔

پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر کے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔ 

تازہ ترین