کراچی(اسٹاف رپورٹر) پی ایچ ایف نے ملک بھر میں ڈسٹرکٹ ہاکی لیگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔پی ایچ ایف سیکریٹری آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ نچلی سطح پر مقابلے کرانے سے ٹیلنٹ سامنے آئے گا ۔ ریجنل اور پھر صوبائی سطح پر کلب ہاکی مقابلے کروانے اور ٹائون ہاکی لیگ کرانے کی حکمت عملی بنالی ہے۔