• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پری سیزن کیمپ: پاکستانی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ آج شروع ہونگے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کرکٹ ٹیم کےپری سیزن کیمپ سے قبل کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ منگل اور بدھ کو لاہور میں ہوں گے جبکہ کیمپ کا باضابطہ آغاز جمعرات سے ہوگا۔ سابق کپتان مصباح الحق کو کیمپ کمانڈنٹ مقرر کیا گیا ہے ۔حسن علی کی نکاح کی تقریب میں شرکت کے لئے شاداب خان بھی دبئی چلے گئے ہیں۔ پی سی بی نے حسن علی کو سات روز کی چھٹی دی ہے جبکہ شاداب 22اگست کو جوائن کریں گے۔ پی سی بی نے راحت علی،آصف علی،بلال آصف اور میر حمزہ کو سینٹرل کنٹریکٹ نہیں دیا لیکن وہ کیمپ میں مدعو کئے گئے ہیں۔

تازہ ترین