• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آغاسراج درانی طویل عرصے رہنے والے اسپیکر،سندھ اسمبلی کا خراج تحسین

کراچی (اسٹاف رپورٹر )اسپیکر سندھ اسمبلی آغاسراج درانی سندھ اسمبلی کی تاریخ کے طویل ترین عرصے تک اپنے منصب پرفائز رہنے والے اسپیکر بن گئے،انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لئے سندھ اسمبلی کے ایوان نے پیر کو ایک مشترکہ قرارداد منظور کرلی،ایوان میں یہ قرارداد جی ڈی اے کے رکن عارف جتوئی اور پیپلزپارٹی کے مکیش کمار چاؤلہ نے پیش کی تھی،اسپیکر نے ایوان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سے پہلے اس منصب پر میرے چچا اور دادا بھی یہ ذمہ داریاں نبھاچکے ہیں۔
تازہ ترین