کراچی (اسٹاف رپورٹر) سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو نقیب اللہ سمیت ساتھیوں کے قتل کے مقدمات کی سماعت ہوئی،تفتیشی افسر اے آئی جی ویلفیئر ڈاکٹر رضوان مقدمے کے چشم دید 2 گواہ حضرت علی اور محمد قاسم سمیت انسپکٹر شاکر پیش ہوئے، سابق ایس ایس پی ملیر رائو انوار، ڈی ایس پی قمر سمیت ضمانت پر رہا دیگر ملزمان بھی پیش ہوئے، عدالت نے 3 ملزمان کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ملزم اکبر، ملزم رئیس اور ملزم عمران کی درخواست ضمانت مسترد کردی،جبکہ ملزم خضر حیات کے وکیل کی موجودگی کے باعث سماعت 29 اگست تک ملتوی کردی۔