• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن




کراچی صدرکے علاقےلکی اسٹار کے قریب فائرنگ سے 17 سالہ نوجوان زخمی ہوگیا، زخمی ہونے والے نوجوان کی شناخت احمد ولد محمد سہیل کے نام سے ہوئی، زخمی نوجوان احمد کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے پولیس اہلکاروں نے کار سوار کو رکنے کا اشارہ دیا مگر کار سوار نے گاڑی نہ روکی جس پر اہلکاروں نے گاڑی پر فائرنگ کی اور گولی نوجوان کو لگ گئی۔

زخمی ہونے والے نوجوان احمد کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ پولیس موبائل میں سوار اہلکاروں نے نوجوان کی گاڑی پر فائرنگ کی، پولیس موبائل میں موجود اہلکار نشہ میں تھے۔

واقعہ کے بعد اہل محلہ نے پولیس موبائل کو گھیر لیا اور موبائل میں موجود اہلکاروں پر شدید تشدد کیا، علاقہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر موبائل میں سوار تمام اہلکاروں کو حراست میں لے لیا۔

تازہ ترین