• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

فلم ڈونکی کنگ مقامی زبان میں ڈب کرکے 28 اگست کو جنوبی کوریا میں نمائش کے لئےپیش کی جائے گی

فلم ڈونکی کنگ کا ٹریلر


کراچی(مطلوب حسین /اسٹاف رپورٹر)باکس آفس پر سب سے زیادہ بزنس کرنے والی پہلی پاکستانی سپر ہیرواینی میٹڈفلم ڈونکی کنگ کو جلد ہی بین الاقوامی سطح پر مقامی زبانوں میں ڈب کرکےسینما گھروں میں پیش کیاجائے گااس سلسلے میں پہلے مرحلے میں فلم کو مقامی زبان میں ڈب کرکے 28 اگست کو جنوبی کوریا کے سینما گھروں میں نمائش کے لئےپیش کی جائے گی، یہ پہلی پاکستانی انیمیٹڈ فلم ہوگی جو جنوبی کوریا میں بڑے پیمانے پرسینمائوں میںنمائش کےلئےپیش کی جائے گی،ڈونکی کنگ کے ڈائریکٹر عزیز جندانی نے کہا ہے کہ ، " بحیثیت قوم ہمارے لئے یہ ایک بہت بڑا کارنامہ ہے کہ ایک پاکستانی فلم اتنی اونچی سطح پر پہنچ چکی ہے ۔

تازہ ترین