رحیم یار خان…رحیم یار خان میں پسند کی شادی کرنے پر جرگے نے جوڑے کو غیرت کے نام پر قتل کرنے کا حکم دے دیا میاں بیوی جان کے تحفظ کے لئے جنگلوں میں دربدر ہونے پر مجبور ہوگئے۔
پشاور سے تعلق رکھنے والی صدف اور رحیم یار خان کے منیر احمد نامی جوڑے نے رحیم یار خان کی عدالت میں پسند کی شادی کی تو لڑکی کے ورثہ جان کے دشمن بن گئے ہیں۔
لڑکی کےمطابق علاقے کے بااثر شخص کی سربراہی میں جرگہ منعقد کر کے انہیں اپنی مرضی سے شادی کرنے کے الزام میں غیرت کے نام پر قتل کرنے کا فیصلہ سنایا ہے اور کرائے کے قاتل بھی انکے پیچھے لگا دیئے ہیں ملزمان دو بار گھر پر حملہ بھی کر چکے ہیں جس کی وجہ سے وہ مختلف مقامات پر اور جنگل میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔