• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شکارپور:سندھی گلوکارجگرجلال بیٹے،بھتیجے اور3ساتھیوں سمیت اغوا

شکارپور(صباح نیوز)معروف سندھی گلوکار جگر جلال کو بیٹے اور بھتیجے سمیت اغوا کرلیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جگرجلال کسی پروگرام میں شرکت کیلئے جارہے تھے کہ راستے میں ڈاکوؤں نے انہیں5ساتھیوں سمیت پکڑ لیا۔ مغویوں میں گلوکارجگر جلال کابیٹا،بھتیجااور 3ساتھی شامل ہیں،پولیس کے مطابق ڈاکومغویوں کوکچے کے علاقے کی طرف لے گئے ہیں، بازیابی کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی اوراغواکاروں کی تلاش جاری ہے۔
تازہ ترین