• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک جاپان بزنس کونسل کراچی کی صفائی مہم میں حصہ لے گی

ٹوکیو(عرفان صدیقی) پاک جاپان بزنس کونسل کراچی میں کچرا صفائی مہم میں حصہ لے گی اور کراچی کو صاف کرنے کے لیے بھرپور مدد فراہم کرے گی اس حوالے سے پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین نے پی جے بی سی سندھ کے ڈائریکٹر اشفاق احمد کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ وہ جلد سے جلد سندھ کے وزیر بلدیات ناصر شاہ ، میئر کراچی وسیم اختر سمیت سعید غنی سے ملاقات کریں اور ان کو کراچی صفائی کے حوالے سے منصوبہ پیش کریں جس کے تحت پاک جاپان بزنس کونسل جاپان سے بھاری مشینری اور کرینیں بھی فراہم کرے گی۔

تازہ ترین