• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیبل آپریٹرزبھارتی چینلز اور مواد کا مکمل خاتمہ یقینی بنائیں، چیئرمین پیمرا

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ نے پیمرا ریجنل آفس گوجرانوالہ کا دورہ کیا ۔ریجنل انچارج محمد خالق گجر نے گوجرانوالہ ریجن کی لائسنسنگ ، قوانین کے نفاذ ، انڈین چینلز کے خلاف کارروائی اور دیگر عملی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ چیئرمین پیمرا نے گوجرانوالہ ریجن کے کیبل آپریٹرز کے وفد سے ملاقات کی اور انہیں بھارتی چینلز اور انڈین مواد کے خاتمے سے متعلق احکامات پر سختی سے عملدرآمد کرنے اور اپنی نشریات کو قوانین کے مطابق بنانے کی تلقین کی اور کہا کہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی صورت میں پیمرا سخت اقدامات کرنے کا مجاز ہو گا اور خلاف ورزی کی صورت میں ادارہ کیبل آپریٹر کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرائے گا ۔ چیئرمین پیمرا نے گوجرانوالہ آفس کے افسروں سے کہا کہ وہ پیمرا قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اس بات پر بھی زور دیا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ رابطہ و مشاورت کو یقینی بنائیں تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے انڈین چینلز اور انڈین مواد کامکمل خاتمہ یقینی بنائیں ۔تمام کیبل آپریٹر ز اور یونین کے عہدیداروںنےبھی اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ وہ اس مہم میں پیمرا کا بھرپور ساتھ دیں گے ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ( آپریشنز ) محمد فاروق ، ڈائریکٹر جنرل ایڈمن حاجی آدم، منیجر محمد طاہر (میڈیا و تعلقات عامہ ) جنرل منیجر ٹو چیئرمین فخر الدین مغل ، و دیگر پیمرا افسران بھی ان کے ساتھ تھے ۔

تازہ ترین