سربراہ انسداد ڈینگی سیل کا کہنا ہے کہ کراچی شہر میں 20 روز کے دوران 186 افراد ڈینگی کا شکار ہوگئے۔
سربراہ انسدادِ ڈینگی سیل ڈاکٹر محمد اقبال کے مطابق رواں سال کراچی شہر میں ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے جبکہ گیارہ سو افراد ڈینگی سے متاثر ہوچکے ہیں۔
ڈاکٹر محمد اقبال کا کہنا ہے کہ عوام صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں اپنے گھر، گلی اور محلے میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں، ڈینگی کا مچھر سے بچاؤ کے لیے بالائی اور زیر زمین ٹینکس کو صاف رکھیں۔
ڈاکٹر محمد اقبال نے احتیاطی تدابیر بتاتے ہوئے مزید کہا کہ طلوع اور غروب آفتاب کے اوقات میں مچھروں سے بچیں اور خاص احتیاط کریں۔