• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مداح سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کے درمیان تعلق کے بارے میں اندازے لگانے لگے

تصاویر:سوشل میڈیا
تصاویر:سوشل میڈیا

مداح سوشل میڈیا پر اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر کے درمیان تعلق کے بارے میں اندازے لگانے لگے۔

 بریک اپ کے بعد دونوں نے اپنے کیریئر میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں، ہانیہ عامر پاکستان کی صفِ اول کی اداکاراؤں میں شامل ہوتی ہیں اور انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پاکستانی شخصیت ہیں، جبکہ عاصم اظہر نے متعدد بلاک بسٹر ڈراموں کے او ایس ٹی گائے اور کامیاب البمز بھی ریلیز کیے۔

چند ماہ قبل دونوں فنکاروں نے سوشل میڈیا پر ایسے اشارے دینا شروع کیے جن سے ان کے دوبارہ قریب آنے کی قیاس آرائیاں کی گئیں، اس دوران عاصم اظہر نے اپنی منگنی بھی ختم کر دی تھی، جس کے بعد ہانیہ عامر کے ساتھ ان کے تعلقات کی خبریں مزید سامنے آئیں۔

حال ہی میں ہانیہ عامر اور عاصم اظہر ایک قوالی کی تقریب میں شریک ہوئے، دونوں نے تقریب سے اپنی اپنی تصاویر اور ریلز شیئر کیں، تاہم مداحوں کا خیال ہے کہ ہانیہ عامر کی حالیہ ریل دراصل عاصم اظہر کی ہی قوالی نائٹ کی ہے۔

 تقریب میں عاصم اظہر نے سفید کُرتا شلوار کے ساتھ سیاہ شال اوڑھی، جبکہ ہانیہ عامر سیاہ اور سنہری رنگ کی ساڑھی میں نظر آئیں، دلچسپ بات یہ ہے کہ عاصم اظہر کی والدہ نے بھی ہانیہ سے ملتا جلتا لباس پہنا ہوا تھا۔

سوشل میڈیا پر دونوں کو مداحوں کی جانب سے دلچسپ اور مزاحیہ تبصرے بھی مل رہے ہیں، کئی مداح عاصم اظہر کو مبارکباد دیتے ہوئے انہیں جلد دولہا دیکھنے کی خواہش کا اظہار کر رہے ہیں، جبکہ ہانیہ عامر کے مداح اندازے لگا رہے ہیں کہ آیا وہ عاصم کی قوالی نائٹ میں شریک ہوئیں یا نہیں۔

 ایک مداح نے لکھا کہ براہِ کرم عاصم اظہر سے شادی مت کرنا، جبکہ ایک اور تبصرہ تھا کہ لگتا ہے یہ دونوں سیدھا نکاح کی تصاویر ہی شیئر کریں گے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید