آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ20؍محرم الحرام 1441ھ 20؍ستمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالی ووڈ اداکار ’دی راک‘ نے شادی کرلی


’دی راک‘ سے مشہور ہالی ووڈ اداکار اور سابق ریسلر ڈوائن جانسن نے اپنی گرل فرینڈ، امریکی گلوکارہ’ لورین ہشیان‘ کے ساتھ شادی کر لی۔

ڈبلیو ڈبلیو اے کے چیمپئن اور معروف امریکی اداکار ڈوائن جانسن نے اپنی شادی کا اعلان سوشل میڈیا کے ذریعے کیا۔

ہالی ووڈ اداکار’ ڈوائن جانسن‘ نے شادی کی اطلاع اپنے مداحوں کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر دی، انہوں نے لکھا کہ وہ 18 اگست 2019 کو لورین سے رشتہ ازدواج میں بندھ گئے ہیں۔


’دی راک‘ نے شادی کی تقریب امریکی ریاست ’ہوائی‘میں کی۔

نامور اداکار ڈوائن جانسن کے مداحوں کی جانب سے انہیں شادی کی مبارک باد دی جارہی ہے۔

ڈوائن جانسن کی یہ دوسری شادی ہے۔ ان کی پہلی شادی 1997 میں ہوئی تھی اور 2008 میں اداکار اور ان کی پہلی اہلیہ ’ڈینی گارشیا‘ کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی، ’ڈینی گارشیا‘ پیشے سے ایک فلم پروڈیوسر ہیں۔

واضح رہے کہ رواں ماہ’ دی راک‘ نے ڈبلیو ڈبلیو ای سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ مجھے ریسلنگ سے محبت ہے، میں خوش قسمت تھا کہ ریسلنگ میں عمدہ دور گزارا اور کئی اعزاز اپنے نام کیے۔ یاد رہے کہ رواں ماہ امریکی میگزین فوربس کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ دی راک نے 2019 کی سب سے زیادہ کمانے والے اداکاروں کی فہرست میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید