• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں خواجہ برادران کیخلاف پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس کی سماعت کے دوران احتساب عدالت نے ریمارکس دیئے کے فرد جرم تو آج ہی عائد ہوگی۔

احتساب عدالت میں خواجہ برادران کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ریفرنس کی کاپیاں پڑھنے کے قابل نہیں، ریفرنس کی نقول کی کاپیاں دوبارہ فراہم کی جائیں اورنقول کی فراہمی تک فرد جرم عائد نہ کی جائے۔

عدالتی حکم پرنیب کے تفتیشی افسر نے ریفرنس کی دوسری کاپیاں فراہم کردیں اور عدالت کو آگاہ کیا کہ نشان زدہ کاپیاں دوبارہ فراہم کر دی گئی ہیں۔

احتساب عدالت نے کیس پر ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پہلے ہی ایک ماہ گزر گیا مزید وقت کیسےدیاجاسکتا ہے، فرد جرم تو آج ہی عائد ہوگی، چارج آج فریم ہو گا یہ دیکھ لیں۔

عدالت نے خواجہ برادران کیس کی سماعت کچھ دیر کے لیے ملتوی کر تے ہوئے کہا کہ آپ بیٹھ کر اطمینان سے کاپیوں کا جائزہ لیں پھر سماعت ہو گی۔

تازہ ترین