پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کے ایک مداح نے سیلفی لینے کے دوران اُن کا فون چُرا لیا۔
باکسر عامر خان نے اپنی انسٹاگرام ا سٹوری پرغصے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ 'ایک مداح اُن کے ساتھ سیلفی لینے آیا، سیلفی لیتے وقت اُن کے مداح نے میز پر رکھا اُن کا فون چوری کر لیا۔'
انہوں نےمایوسی ظاہر کرتے ہوئے لکھا کہ دنیا میں اب بھی ایسے لوگ ہیں۔