• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوبل انعام یافتہ بھارتی نے مودی حکومت کو آئینہ دکھادیا


بھارت کے نوبل انعام یافتہ دانشور نے کشمیر میں جاری ظلم و زیادتی پر مودی حکومت کو آئینہ دکھا دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے نوبل انعام یافتہ دانشور امرتیا سین نے کشمیر میں جاری ظلم و زیادتی پر مودی حکومت کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا کہ جو بھارت کشمیر میں کررہا ہے اسے جمہوریت نہیں کہا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزرائے اعلیٰ سمیت تمام کشمیری رہنما قید ہیں، یہ وہی ہتھکنڈے ہیں جو برطانوی سامراج نے دو سو سال تک ہندوستان میں اپنائے، جمہوری طریقے اختیار کیے بغیر کشمیر کا کوئی حل نہیں نکلے گا۔

امرتیا سین نے مزید کہا کہ کشمیریوں کے حقوق نظر انداز کرکے اکثریت کے بل بوتے پر فیصلہ مسلط کیا گیا، آرٹیکل 370 ختم کرنے پر سارا بھارت خوش ہے تو کیا ہوا؟ اصل بات یہ ہے کشمیری کیا سوچتے ہیں؟ زمین کشمیریوں کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ بھی کشمیریوں کا ہی ہونا چاہیے تھا، دنیا کی رائے بھارت کے خلاف ہورہی ہے۔

تازہ ترین