• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کی ایک بار پھر مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پر ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش کردی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کشمیر پر ثالثی کے لیے اپنی ہر ممکن کوشش کروں گا۔ کشمیر کا معاملہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات میں اٹھاؤں گا۔

واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو میں امریکی صدر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے حال ہی میں ملاقات ہوئی جبکہ بھارتی وزیراعظم مودی سے رواں ہفتے فرانس میں ملاقات ہوگی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر دیرینہ اور بہت پیچیدہ مسئلہ ہے جو کہ دہائیوں سے چل رہا ہے، سچ پوچھیں تو وہاں صورت حال انتہائی کشیدہ ہے، کشمیر پر پاکستان اور بھارت کے درمیان لڑائیاں ہو چکی ہیں، میں بھرپور کوشش کروں گا کہ کشمیر کا مسئلہ حل ہو۔

پاک بھارت وزرائے اعظم سے متعلق امریکی صدر نے کہا کہ میری عمران خان اور نریندر مودی دونوں سے بات ہوئی ہے، دونوں میرے دوست ہیں اور ان سے اچھے تعلقات بھی ہیں لیکن ان کی آپس میں دوستی نہیں ہے۔

تازہ ترین