• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی ممالک میں گرمی کی بدترین لہر، جنگلات میں آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

یورپی ممالک میں گرمی کی بدترین لہر کے دوران جنگلات میں لگنے والی ہولناک آتشزدگی پر قابو پانے کے لیے جہاں سیکڑوں فائر فائٹرز جدید ترین وسائل کے ساتھ نبرد آزما ہیں وہیں ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

برطانو ی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جنوبی فرانس کے جنگلات میں لگنے والی آگ بڑے پیمانے پر رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے، یونان اور اسپین کو بھی ہر طرح کے حالات کے لیے تیار رہنے کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، یورپ میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک درجہ حرارت بڑھنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

 رپورٹ میں مزید بتایا ہے کہ پرتگال، اسپین، فرانس اور یونان میں تقریباً 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ اب تک آتشزدگی کے باعث تباہ ہو چکا ہے، سیکڑوں کی تعداد میں فائر فائٹرز، خصوصی طیارے اور زمینی وسائل کی مدد سے آگ بجھانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

محتاط اندازے کے مطابق متاثر ہ علاقوں سے اب تک 10ہزار سے زائد افراد کو نکالا جا چکا ہے، شدید گرمی کی لہر کے باعث آگ تیزی کے ساتھ پھیلتی جا رہی ہے، جس کے باعث کئی اہم پروگرام بھی ملتوی کیے جا چکے ہیں۔

برطانیہ و یورپ سے مزید