• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کی ثالثی میں پاکستان کے حق میں فیصلہ نہیں ہوگا،تجزیہ کار

کراچی(جنگ نیوز)سینئر تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن قوم پرست جماعتوں کے ساتھ مل کر پلان کریں تو اسلام آباد لاک ڈاؤن کرسکتے ہیں،اپوزیشن جانتی ہے کہ لاک ڈاؤن کی کال بھی سینیٹ الیکشن کی طرح بلف کال ہوجائے گی،امریکی صدر ٹرمپ پاک بھارت تناؤ کم کرنے میں سنجیدہ نظر آرہے ہیں،ٹرمپ کی ثالثی میں پاکستان کے حق میں فیصلہ نہیں ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار مظہر عباس، سلیم صافی، حسن نثار ، محمل سرفراز اور حفیظ اللہ نیازی نے جیو نیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان ابصاء کومل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔پہلے سوال اپوزیشن کا اسلام آباد لاک ڈاؤن کیلئے 29اگست کو دوبارہ اے پی سی بلانے کا اعلان، کیا اپوزیشن جماعتیں حکومت کیخلاف وفاق کو لاک ڈاؤن کرنے میں کامیاب ہوں گی؟سلیم صافی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن قوم پرست جماعتوں کے ساتھ مل کر پلان کریں تو وفاق کو لاک ڈاؤن کرسکتے ہیں،لیکن اگر مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی پر انحصار کرتے ہیں تو کچھ نہیں ہوسکے گا۔حسن نثار کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن کے پاس مدرسے کے بچوں کو ڈھال بنانے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے۔محمل سرفراز نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی جب تک سندھ میں حکومت ہے وہ وفاقی حکومت کو غیرمستحکم کرنے کیلئے تیار نہیں ہے، اپوزیشن جانتی ہے کہ لاک ڈاؤن کی کال بھی سینیٹ الیکشن کی طرح بلف کال ہوجائے گی۔

تازہ ترین