آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل17؍محرم الحرام 1441ھ 17؍ستمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، گندگی سے ڈائریا‘گیسٹروپھیل گیا‘اسپتالوں میں جگہ کم

  کراچی میں گندگی اور کچرے کے ڈھیر


کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی میں گندگی اور کچرے کے باعث پیٹ کے امراض ڈائریا اور گیسٹرومیں اضافہ ہوگیا ہے اور روزانہ سینکڑوں متاثرہ مریض اسپتال لائے جارہے ہیں جن میں اکثریت بچوں کی ہے، سرکاری اور نجی اسپتالوں میں ڈائریا اور گیسٹروکے مریض زیادہ ہونے کی وجہ سے جگہ کی کمی پیدا ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت کے کے مطابق چند روز کے دوران 16 ہزارسے زائد متاثرہ بچوں اور مریضوں کو مختلف اسپتالوں میں لایا گیا ‘محکمہ صحت نے اسپتالوں میںڈائریاکے خصوصی وارڈزقائم کرنے کی ہدایت کردی ، عیدالاضحیٰ اور بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث مریضوں کی تعداد میں کئی گنا اضافہ ہوا‘ ذرائع کا کہنا ہے کہ سول اسپتال کی ایمرجنسی میں2050 سے زائد ،قومی ادارہ برائے صحت اطفال میں3000 اور عباسی شہید اسپتال میں3500 سے زائد بچے لائے گئے۔ لیاری جنرل اسپتال میں1500 سے زائداور سندھ گورنمنٹ چلڈرن اسپتال میں300 سے زائد متاثرہ مریض لائے گئے۔ جب کہ نجی اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد اس کے علاوہ ہے۔

اہم خبریں سے مزید