• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج بدھ صبح آٹھ سے کل جمعرات آٹھ بجے تک گیس اسٹیشن بند رہیں گے

اسلام آباد (حنیف خالد) ملک کے تین بڑے گیس فیلڈز سوئی، قادر پور، نیشپا(کے پی کے)کے گیس فیلڈز کی سالانہ دیکھ بھال (MAINTENANCE) ہونے کی وجہ رواں ہفتے گیس کی پیداوار میں 350 ایم ایم سی ایف یومیہ کا شارٹ فال ہوگا اس میں آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کی معروف قادر پور گیس فیلڈ جو 350 ملین ملین کیوبک فٹ یومیہ گیس سسٹم میں ڈالتی چلی آرہی ہے اس کی ایک ہفتے کے اندر گیس کی پیداوار فوری طور پر زیرو ہوجائے گی اس کے نتیجے میں سندھ بھر میں سی این جی گیس سٹیشنوں پر گاڑیوں کو سی این جی کی فراہمی ایک ہفتے کیلئے بند ہوجائے گی جس کا شیڈول سندھ سدرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے 19 اگست 2019 کو جاری کر دیا ہے۔ آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل یاسر رضا چوہدری نے جنگ کو بتایا کہ سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشن جو قادر پور گیس فیلڈ اور سوئی فیلڈ کی گیس استعمال کرتے ہیں سندھ کے سی این جی سٹیشنوں پر گیس کم وبیش ایک ہفتے تک نہیں ملے گی۔ سوئی سدرن گیس پائپ لائنز کمپنی ایک ہفتے کے درمیان ایک دن گاڑیوں کی گیس کی عبوری فراہمی کے انتظامات کیلئے کوشاں ہے۔

تازہ ترین