• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاشورہ محرم پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کئےجائیں:سی پی او

ملتان(سٹاف رپورٹر)پولیس لائن میں سی پی او ملتان محمد زبیر دریشک نے محرم الحرام کے حوالے سے مجالس و جلوس کے لائسنسداران اور امن کمیٹی کے ممبران کے ساتھ سیکورٹی انتظامات کے متعلق میٹنگ کی ۔میٹنگ کے دوران تمام لائسنسداران کے ساتھ مختلف امور پر مشاورت کی گئی۔سی پی او ملتان نے تمام لائسنسداران کو ہدایت کی کہ محرم کے موقع پر سکیورٹی انتظامات کو فول پروف بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔منتظمین امام بارگاہوں کے باہر وینٹیج پوائنٹ تعمیر کروائیں تا کہ حفاظت کے ساتھ ڈیوٹی کو سر انجام دی جا سکے۔ منتظمین وولینٹئیرز مہیا کریں گے تا کہ دوران پروگرام پولیس ملازمان کو اپنے بندوں کی شناخت کروا سکیں۔ پولیس افسران لائوڈ اسپیکر کی پابندی پر سختی سے عمل درآمد کروائیں گے۔ منتظمین مجالس و جلوسوں کے آغاز سے اختتام تک وڈیو گرافی یقینی بنائیں ۔تمام راستوں کی چیکنگ کر کے کلیئر نس سرٹیفکیٹ حاصل کیا جائے۔
تازہ ترین