آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار15؍محرم الحرام 1441ھ 15؍ستمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ زکریا : ایم اے، ایم ایس سی کے 8مضامین کے نتائج کا اعلان

ملتان(سٹاف رپورٹر)جامعہ زکریا نے ایم اے، ایم ایس سی کے 8مضامین کے نتائج کا اعلان کردیا ۔نتائج کے مطابق ایم ایس سی فزکس کے ضمنی امتحان 2018ءکے امتحان میں 43امیدوار شریک ہوئے جس میں سے 21 پاس ہوئے ،امیدواروں کی کامیابی کا تناسب 48.84فیصد رہا ، ایم اے عربی کے امتحان میں 45امیدوار شریک ہوئے جس میں سے 38 پاس ہوئے کامیابی کا تناسب 84.44فیصد رہا، ایم ایس سی اکنامکس کے امتحان میں سات امیدوار شریک ہوئے ، 4 پاس ہوئے کامیابی کا تناسب 57.14 فیصد رہا، ایم ایس سی کیمسٹری کے امتحان میں 16 امیدوار شریک ہوئے جس میں سے 14 اپا س ہوئے کامیابی کا تناسب 87.50 فیصد رہا، ایم ایس سی شمایات میں دو امیدوار شریک ہوئے جو پاس ہوگئے کامیابی کا تناسب سو فیصد رہا ، ایم اے سیاسیات پارٹ ون کے امتحان میں 132امیدوار شریک ہوئے جس میں سے 64پاس ہوئے کامیابی کا تناسب 48.48فیصد رہا، ایم اےاکنامکس پارٹ فرسٹ کےا متحان میں 51امیدوار شریک ہوئے جس میں سے 37 پاس ہوئے کامیابی کا تناسب 72.55فیصد رہا ،ایم اے عربی کے امتحان میں 60 امیدوار شریک ہوئے،ان میں سے 44 پاس ہوئے کامیابی کاتناسب 73.33فیصد رہا ایم ایس سی شماریات پارٹ فرسٹ کے امتحان میں 5 امیدوار شریک ہوئے جس میں سے چار پاس ہوئے کامیابی کاتناسب 80.فیصد رہا۔

ملتان سے مزید